سوشانت کیس کی سچائی کیا ہے ؟بہن نے بڑی خبر دیدی
01 اکتوبر 2020 (21:28) 2020-10-01

ممبئی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

انسٹاگرام پر سوشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا۔شویتا نے کہا کہ ہم سچائی جاننے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، ہمیں سی بی آئی پر بھروسہ ہے۔

سوشانت کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے شویتا نے کہا کہ آئندہ کچھ روز بہت اہم ہیں، ہم بہت جلد اچھی خبریں سنیں گے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر امید کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔


ای پیپر