سلمان بٹ کا شاندار کم بیک ,ڈبل سنچری داغ دی
01 اکتوبر 2019 (21:06) 2019-10-01

کوئٹہ: سلمان بٹ کی شاندار ڈبل سنچری کے بعد ظفر گوہر کی آل راﺅنڈر کارکردگی نے سنٹرل پنجاب کو بلوچستان کے خلاف میچ میں کامیابی دلادی ہے، ظفر گوہر کے ہمراہ تجربہ کار اسپنر بلال آصف کی گھومتی گیندوں نے 2روز میں بلوچستان کی 20وکٹیں گرا کر سیزن میں دوسری فتح سمیٹ لی ہے۔

سنٹرل پنجاب کی جانب سے پہلی اننگز میں521رنز کے پہاڑ تلے دبی بلوچستان کی ٹیم فالو آن کا شکار ہونے کے بعد ایک اننگز اور 12رنز سے شکست کھا گئی۔میچ کے آخری روز بلوچستان نے 141 رنز 5 کھلاڑی آٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے والے بسمعہ اللہ خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

دوسرے رانڈ کی طرح میچ کے آخری روز کپتان اظہر علی نے ایک بار پھر اسپنرز کے استعمال کی کامیاب حکمت عملی اپنائی۔ کپتان کی ہدایت پر تجربہ کار اسپنر بلال آصف اور نوجوان اسپنر ظفر گوہر نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ بلال آصف نے چوتھے روز کھیل کے آغاز میں ہی مڈل آرڈر بیٹسمین ابوبکر کو 44 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو آٹ کرکے میزبان ٹیم پر دبا بڑھادیا۔

دوسری اننگز میں81رنز کے خسارے پر موجود بلوچستان کو سبقت کے حصول میں صرف 4 وکٹوں کا سہارا تھا۔ ایسے میں بسمعہ اللہ خان نے قدرے تیز کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ بھی 70 کے انفرادی اسکور پر بلال آصف کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے۔ یاسر شاہ نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 17 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔ بلوچستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 69.5اوورز میں 239 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔

میچ کی دوسری اننگز میں سنٹرل پنجاب کی اسپن جوڑی نے مشترکہ طور پر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے آف اسپنر بلال آصف اور نسیم شاہ نے میچ میں 5 جبکہ ظفر گوہر نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے 521 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ سلمان بٹ نے شاندار 237 رنز بنائے تھے۔ کپتان اظہر علی اور آلرانڈر ظفر گوہر نے بھی سنچریاں اسکور کی تھیں۔


ای پیپر