فائل فوٹو

وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، ملیحہ لودھی کی جگہ ایمبیسڈر منیر اکرم تعینات
01 اکتوبر 2019 (11:33) 2019-10-01

اسلام آباد: وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی جگہ ایمبیسڈر منیر اکرم تعینات، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی۔

ملیحہ لودھی نے کہا اپنے ملک کی خدمت کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ وزیر اعظم کے کامیاب دورے کے بعد خود جنرل اسمبلی کے اجلاس کے خاتمے پر یہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل برائے اقوام متحدہ خلیل احمد ہاشمی کو جنیوا میں مستقل مندوب، وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز کو ہنگری جبکہ احسن کے کے کو مسقط اور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

قونصلر جنرل ٹورنٹو عمران احمد صدیقی ڈھاکا میں ہائی کمشنر مقرر کیے گئے ہیں۔ ان کی جگہ عبدالحمید ٹورنٹو میں پاکستانی سفارتخانے میں قونصل جنرل ہوں گے۔ میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔


ای پیپر