جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں نیا موڑ
01 اکتوبر 2019 (11:15) 2019-10-01

اسلام آباد: جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں نیا موڑ، تین گرفتار ملزمان کو بری کرانے کیلئے جج کو سفارش کیے جانے کا انکشاف۔

ذرائع کے مطابق سول جج شائستہ کنڈی کو فریقین کی جانب سے اپروچ کیا گیا، جس پر خاتون جج نے کیس سننے سے معذرت  کی، جج شائستہ کنڈی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورت کو فوری طور پر تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جج کے کنڈکٹ پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

واضح رہے کہ العزیزیہ کیس میں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو بھی ویڈیو کے ذریعے اپروچ کیا گیا جسے انہوں نے چھپایا۔


ای پیپر