فائل فوٹو

پٹرول کی قیمت میں کمی، حکومت نے اوگرا کی سفارش مسترد کر دی
01 اکتوبر 2019 (10:38) 2019-10-01

اسلام آباد: حکومت نے اوگرا کی سفارش کے باوجود پٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔

اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی، جسے حکومت کی جانب سے رد کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ نے اکتوبر میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 113 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کیلئے اعلامیہ جاری کر دیا۔

عوام کا حکومتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار، کہا قیمتوں میں اضافے کی تجویز فوری منظور کرلی جاتی ہے۔


ای پیپر