Photo by PCB official Twitter

بابر اعظم نے نمبر ون بیٹسمین ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
01 اکتوبر 2019 (10:00) 2019-10-01

کراچی: پاکستانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کا ون ڈے کرکٹ میں ایک اور کارنامہ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سنچریوں کے ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا، ساتھ ہی وہ ایک سال میں ہزار ون ڈے رنز بنانیوالے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

نیشنل سٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف بابر اعظم کا بلا خوب چلا 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنا ڈالے۔

بابر نے سنچری بنائی تو ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بابراعظم نے کیریئر کی 11 ویں سنچری 71 ویں اننگز میں بنائی، جبکہ ویرات نے 82 ویں اننگز میں 11 سنچریاں بنائی تھیں۔ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 64 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 65 اننگز میں 11سنچریاں مکمل کی تھیں۔

بابر اعظم نے اپنی 71 ویں اننگز میں ایک اور سنگ میل عبور کیا وہ 2013 کے بعد ایک سال میں ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔


ای پیپر