”نان فائلر “کا بچنا مشکل ہوگیا
01 اکتوبر 2018 (21:41) 2018-10-01

 اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے حکومت پاکستان سے نان فائلر کا ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد پاکستان حکام سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد میں موجود ہے ،جہاں انہوں نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے حکام سے مذاکرات کا تیسرا دور کیا۔ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کے وفد کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف کے وفد نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 27 ستمبر کو اسلام آباد پہنچا تھا۔ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان آیا آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ، توانائی، سرمایہ کاری اور ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد قرض لینا نہیں بلکہ کسی بھی مرحلے پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے ہوم ورک مکمل کرنا ہے۔


ای پیپر