وزیرِ اعظم عمران خان کو جرمن چانسلر کا فون،گفتگو سامنے آگئی
01 اکتوبر 2018 (21:32) 2018-10-01

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کو جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ٹیلی فون کر کے جرمنی کے دورے کی دعوت دےدی‘ جس کو وزیراعظم عمران خان نے قبول کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے وزیرِ اعظم عمران خان کو فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی‘ جرمن چانسلر کی جانب سے جرمنی کے دورے کی دعوت پر وزیرِ اعظم نے دعوت قبول کر لی۔بات چیت کے دوران جرمن چانسلر اور وزیرِ اعظم پاکستان نے دو طرفہ تعلقات کےساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین باہمی دل چسپی کے مختلف امور پر بھی گفتگو کی۔دونوں رہنماوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا‘ رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دو طرفہ تعاون کو بڑھایا جائے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے جرمن چانسلر سے خطے کی مجموعی صورتِحال پر گفتگو کی، دونوں رہنماو¿ں کے درمیان بھارت اور افغانستان سے متعلق معاملات بھی زیرِ گفتگو آئے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے گفتگو میں پڑوسی ملک کےساتھ جامع مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متنازع مسائل کے حل کیلئے بھارت کےساتھ جامع مذاکرات ضروری ہیں۔دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان نے مالدیپ کے نو منتخب صدر ابراہیم محمد کو ٹیلی فون کر کے انتخابات میں ان کی کام یابی پر مبارک باد دی۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی جنگ ایک بار پھر عروج پر ہے، اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاک بھارت وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کے خلاف تقاریر کیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا بڑا ثبوت کلبھوشن یادیو ہے۔


ای پیپر