سیاسی منظر نامے سے غائب چوہدری نثار علی خان سے متعلق اہم خبر
01 اکتوبر 2018 (21:05) 2018-10-01

لندن:سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا گردے کا آپریشن ہوا اور ان کے گردے سے پتھری نکال دی گئی ہے، جس کے بعد وہ روبہ صحت ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیر کے روز لندن کے ایک ہسپتال میں چوہدری نثار علی خان کے گردے کاکامیاب آپریشن ہو ا،ان کے گردے سے پتھری نکال دی گئی ،وہ کچھ عرصے سے گرد ے کی تکلیف میں مبتلا تھے، انتخابات کے بعد انہوں نے لندن میں آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا ،عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست ہارجانے کے بعد سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں،انہیں پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی ملی تھی تاہم اب تک بحیثیت رکن پنجاب اسمبلی ان سے حلف نہیں لیا گیا ہے۔


ای پیپر