پیرا گون سکینڈل:مسلم لیگ کی اہم شخصیت گرفتار
01 اکتوبر 2018 (20:51) 2018-10-01

لاہور:سابق مسلم لیگی ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب کو پیراگون سٹی سکینڈل میں حراست میں لیا گیا تھا ۔

پیراگون سٹی سکینڈل میں قیصر امین بٹ دوسری اہم شخصیت ہیں جنہیں حراست میں لیا گیا ہے ۔

اس سے قبل پیراگون سوسائٹی کے مالک ندیم ضیا کے کزن کو بھی حراست میں لے کر ان سے تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا جس میں کئی سنسنی خیز انکشافات کی امید ہے۔


ای پیپر