سی پیک پر پاکستانی ایجنڈے پرعمل کریں گے‘چینی سفیر
01 اکتوبر 2018 (20:27) 2018-10-01

اسلام آباد:پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو جنگ نے کہاہے کہ چین ، پاک--چین اقتصادی راہداری ( سی پیک )منصوبے میں تبدیلیوں کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے پاکستانی حکومت کے ایجنڈے پر عمل کیا جائیگا ‘پاکستان سے مشاورت کےساتھ روڈ میپ تیار کیے جانے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یا و¿جنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مشاورت کےساتھ روڈ میپ تیار کیے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چین صرف ان ہی منصوبوں کو آگے بڑھائے گا جو پاکستان چاہتا ہے یا جس میں پاکستان کی رضامندی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی معیشت ہے اور یہ ان کا معاشرہ ہے۔بیجنگ بوٹ ماڈل کیلئے بھی تیار ہے اور اپنی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کرے گا۔


ای پیپر