وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ بدترین جارحیت
01 اکتوبر 2018 (19:13) 2018-10-01

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کےخلاف مشترکہ کمیٹی قائم کرکے قراداد تیار کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہرروز بھارتی سفاکیت سامنے آتی ہے ایوان قرارداد کے ذریعے مذمت کرے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شیر یف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کےساتھ اندوہناک واقعہ پیش آیا، بھارت نے سفاکانہ کارروائی کی لیکن اللہ تعالی نے وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر کو بچا لیا ،مقبوضہ کشمیر میں ہرروز بدترین مظالم ہوتے ہیں،ایوان بھارتی بدترین جارحیت کی مشترکہ قرارداد کے ذریعے مذمت کرے،ایوان کی مشترکہ کمیٹی قائم کرکے قرارداد تیار کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل او سی پر تعینات بھارتی فوج نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے دوست چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے جا رہے تھے،خوش قسمتی سے بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


ای پیپر