فوٹوبشکریہ فیس بک

اقوام متحدہ میں بے اثر تقریر پر اپوزیشن نے بھارتی وزیر خارجہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
01 اکتوبر 2018 (14:24) 2018-10-01

نیو دہلی: عالمی محاذ پر سبکی کے بعد بھارت پر تنقید گھر سے ہی اٹھنے لگی، اقوام متحدہ میں بے اثر تقریر پر اپوزیشن نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کانگریس رہنما ششی تھرور بولے سشما سوراج بھارت کا مثبت امیج دنیا کو دکھانے میں ناکام رہیں۔ ایسا لگا انکی تقریر صرف بی جے پی ووٹر کو لبھانے کیلئے تھی۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان پر حسب روایت من گھڑت، بے بنیاد الزامات دھرے۔ دہشتگرد بھارت کیخلاف پاکستانی موقف کی اقوام عالم نے تائید کی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 3 روزہ دورے پر بھارت پہنچ رہے ہیں۔ انتونیو گوتریس کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

 


ای پیپر