فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان، سعودی عرب کے درمیان 5 ارب ڈالرز کے سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے
01 اکتوبر 2018 (12:47) 2018-10-01

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں مذاکرات جاری، 2 پاور پلانٹس کی نجکاری کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 5 ارب ڈالرز مالیت کے سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے، گوادر میں ریفائنری کے قیام، ریکوڈک منصوبے اور فاسفیٹ سپلائی میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی وفد کے دورے کے باعث وفاقی کابینہ کا آئندہ اجلاس رواں ہفتے کوئٹہ میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق اقتصادی راہداری منصوبے میں سعودی عرب کی شمولیت سے سی پیک مزید اہمیت اختیار کرے گا، مستقبل میں روس، ترکی اور یورپی یونین بھی سی پیک کے اہم پارٹنر بن سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب سے ملازمتوں کا کوٹہ بڑھانے پاکستانی قیدیوں کی رہائی۔ پاکستانی مزدوروں کے معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کرے گا۔

واضح رہے کہ سعودی وفد 5 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

 

 

 

 

 


ای پیپر