فوٹوبشکریہ فیس بک

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 3 روزہ دورے پر بھارت پہنچ رہے ہیں
01 اکتوبر 2018 (10:55) 2018-10-01

نیو دہلی: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 3 روزہ دورے پر بھارت پہنچ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

انتونیو گوتریس کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات کے پُر امن خاتمے کے لیے مثبت مذاکرات کیے جائیں۔ انتونیو گوتریس مہاتما گاندھی کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کرینگے۔


ای پیپر