فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان میں موبائل بینکنگ کا رجحان بڑھنے لگا: اسٹیٹ بینک
01 اکتوبر 2018 (10:26) 2018-10-01

کراچی: پاکستان میں موبائل بینکنگ کا رجحان بڑھنے لگا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق 21 بینک موبائل فون بینکنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ گذشتہ مالی سال کے دوران 410 بلین روپے کی موبائل فون بینکنگ کی گئی۔ موبائل بینکنگ کے استعمال میں 195 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

جون 2018 میں سہولت کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 34 لاکھ تھی۔ موبائل فون بینکنگ کے ذریعے ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں 50 لاکھ ٹرانزیکشنز کی گئیں جن کا مجموعی حجم 196.4 ملین روپے تھا۔ یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی کی مد میں ٹرانزیکشنز کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ تھی اور اس کا کُل حجم 10.5 بلین روپے تھا۔

پی ٹی اے کے مطابق 2018 کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں ایک کروڑ پانچ لاکھ کا اضافہ ہوا۔


ای پیپر