فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور سے فیصل آباد نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا
01 اکتوبر 2018 (10:00) 2018-10-01

لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور سے فیصل آباد نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا۔ شیخ رشید کہتے ہیں 100 دن میں 10 ٹرینوں کے افتتاح کا ٹارگٹ ہے۔ ریلوے کی ترقی میں بھارت کو شکست دینگے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو روزانہ کی بنیاد ہر ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ بہت جلد کراچی سمیت دوسرے شہریوں کیلئے بھی ٹرینز کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور سے فیصل آباد نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کہتے ہیں قوم ہمیں وقت اور مہلت دے، ریلوے کی ترقی کیلئے انٹرنیشنل فارمولا اپنائیں گے۔

لاہور سے فیصل آباد نان اسٹاپ ٹرین 5 اکانومی کلاس کوچز، پارلر، پاور جنریشن اور اے سی ڈبوں پر مشتمل ہوگی۔ اکانومی کلاس کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے گی۔ دھند کے آلات بھی منگوائیں گے۔

شیخ رشید نے بیرون ملک پاکستانیوں سے ریلوے کے لیے آلات گفٹ کرنے کی اپیل کردی۔


ای پیپر