فوٹوبشکریہ فیس بک

حملے کا نشانہ بننے والے وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی فوج کو بزدل قرار دیدیا
01 اکتوبر 2018 (09:23) 2018-10-01

اسلام آباد: حملے کا نشانہ بننے والے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی فوج کو بزدل قرار دیدیا، کہتے ہیں بھارت اندھا ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سے حریت رہنما مشال ملک کی ملاقات، مشال ملک نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے ٹیلیفونک رابطہ، کہتے ہیں خدشہ ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے میں کسی حادثے کا موجب نہ بن جائیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بھی راجہ فاروق حیدر پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کی۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہتے ہیں بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر