فائل فوٹو

توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان نے غیر مشروط معافی مانگ لی
01 نومبر 2019 (10:29) 2019-11-01

اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا آپ عدالتی حکم کا انتظار کریں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے فردوس عاشق کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا آپ وزیراعظم کی معاون خصوصی ہیں؟ وزیراعظم عدلیہ بحالی مہم میں پیش پیش تھے اور 2 وجوہات کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا۔ وزیر اعظم ہمیشہ رول آف لا کی بات کرتے ہیں اور آپ نے زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی اور میرے بارے میں جو کہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔


ای پیپر