وزیر اعظم عمران قدم بڑھاﺅ ہم تمہارے ساتھ ہیں:بلاول بھٹو
01 نومبر 2018 (20:17) 2018-11-01

اسلام آباد:چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی کے حق میں فیصلے اور اسکے بعد ملکی صورتحال پر کہا ہے کہ حکومت نے فیصلے کے بعد ملک میں صورتحال کے حوالے سے کےا اقدامات کیے ہیں؟انہوں نے کہا ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے عمران خان کیساتھ ہیں ۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے عمران خان کے ساتھ ہیں،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں ملک کو درپیش مسائل کے حل اور موجودہ صورتحال میں مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے کیونکہ مل کر ہی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی توقع ہے، ہمیں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر داخلہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے میں کردار ادا کریں۔ عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے امن و امان کے لیے کیا اقدامات کیے؟۔ ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں، ہم عمران خان کے بھی ساتھ ہیں۔

 


ای پیپر