میرا نے میک اپ کے بغیر سوشل میڈیا پر سیلفی لگا دی 
01 نومبر 2018 (18:53) 2018-11-01

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ میرا کو سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ سیلفی شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔اپنی گلابی انگریزی اوردیگر اداکاراؤں کے بارے میں تنقیدی تبصروں کے لیے مشہور اداکارہ میرا خود ہی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

اداکارہ میرا نے گزشتہ روز میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ اپنی بغیر میک اپ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو بغیر میک اپ تصویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ادھیڑ عمری کا طعنہ دے ڈالا۔ایک صارف نے لکھا میرا بہت زیادہ ادھیڑ عمر لگ رہی ہے ‘کچھ صارفین نے میرا کی عمر کا اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ میرا 50 سال کی ہے ہیں۔ایک اور صارف نے کہا میں میرا کو اپنی نوجوانی کے دور سے دیکھ رہاہوں لہٰذا آپ کیوں اپنی عمر چھپارہی ہیں جب کہ آپ کا چہرہ ساری حقیقت بیان کررہا ہے۔ 


ای پیپر