سابق کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
01 نومبر 2018 (18:00) 2018-11-01

لاہور : سابق کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ،انہوں نے کہا سو چ سمجھ کر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔

اظہر علی نے پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہا یہ میرا اپنا فیصلہ ہے اور جب تک فٹ ہوں ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا رہوں گا ،اب میں تمام تر توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں،33 سالہ اوپنر اظہرعلی 19 فروری 1985 کو لاہورمیں پیدا ہوئے، پہلا ٹیسٹ 13 جولائی 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جبکہ ون ڈے کیریئرکا آغاز 30 مئی 2011 کو آئرلینڈ کے خلاف میچ کھیل کر کیا،اسٹار بلے باز، 66 ٹیسٹ میچز میں 5303 رنز بنا چکے ہیں جبکہ 14 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور ٹیسٹ میچ میں 302 رنزبنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

اظہرعلی نے اپنے کیریئر میں 53 ون ڈے کھیلے، 1845 رنز بنائے اور تین سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں بھی اپنے نام کیں،کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اب تک 49 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں، مجموعی طورپر 985 رنزاسکورکیے جن میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں،اظہرعلی کے دور کپتانی میں گرین شرٹس نے مختلف ملکوں کےساتھ دس سیریزکھیلیں جن میں پانچ میں کامیابی ملی۔

اظہر علی 2017 میں کینگروزکے خلاف سیریز میں 4-1 سے شکست پر کپتانی سے سبکدوش ہو گئے تھے۔


ای پیپر