دھرنا ختم ۔۔۔کن شرائط پر ختم ہوا ؟
01 نومبر 2018 (17:55) 2018-11-01

لاہور: تحریک لبیک پاکستان نے دھرنا ختم کرنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا تا کہ وہ بیرون ملک نہ جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد پورے ملک کو اپنے احتجاج سے مفلوج کرنے والے مظاہرین نے حکومت سے مذاکرات کرنے اور دھرنا ختم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آسیہ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ادھر دھرنا مظاہرین نے آسیہ بی بی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


ای پیپر