ملک میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل
01 نومبر 2018 (16:43) 2018-11-01

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کر دی ،اس خصوصی کمیٹی میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری مظاہروں کے خاتمے اور امن وامان کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے،ذرائع کے مطابق کمیٹی حکومتی رٹ کو برقرار کرنے کے لیے لائحہ عمل بنائے گی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی۔

وزیراعظم نے معاملہ کو افہام سے حل کرنے کےلیے مذاکراتی ٹیم کی منظوری دی۔


ای پیپر