اسرائیلی حکام نے 7فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
01 نومبر 2018 (16:36) 2018-11-01

اریحا : اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عائد ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مزید 7فلسطینیوں کو سفر سے روک دیا ۔

گذشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے07 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔ تمام فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گزرگاہ الکرامہ پر روکا گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پولیس نے کہا کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے الکرامہ گزرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران الکرامہ گزرگاہ سے3100فلسطینیوں کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے گذرنے کی اجازت دی گئی۔

اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے دسیوں فلسطینیوں کو مشتبہ قرار دے کرگرفتار بھی کیا۔فلسطینی شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پرعائد پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اور انہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان پرسفری قدغنیں عائد کی گئیں ۔


ای پیپر