اپوزیشن ملک میں انارکی نہیں چاہتی : خورشید شاہ
01 نومبر 2018 (14:27) 2018-11-01

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کریں گے‘ اپوزیشن ملک میں انارکی نہیں چاہتی حکومت چاہتی ہے ‘ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

خورشید شاہ‘ نوید قمر اور عبدالغفور حیدری نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر پر بات ہوئی۔ پارلیمنٹ میں اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کریں گے اپوزیشن ملک میں انارکی نہیں چاہتی حکومت چاہتی ہے۔ پارلیمنٹ میں اس پر بھی بات کریں گے کہ وزیراعظم کی تقریر کیسی ہو۔ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ انارکی نہیں چاہتے حکومت خود انارکی پھیلا رہی ہے۔ 


ای پیپر