آئی جی اسلام آباد نے دوبارہ عہدے کا چارج سنبھال لیا
01 نومبر 2018 (14:15) 2018-11-01

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد جان محمد نے دوبارہ چارج سنبھال لیا،وزارت داخلہ نے آئی جی کو چھٹیاں ختم کر کے ملائیشیا سے فوری طور پر واپس آنے کا کہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کورس کے سلسلے میں ملائیشیا گئے تھے، وزارت داخلہ نے آئی جی کو چھٹیاں ختم کر کے فوری طور پر واپس آنے کا کہا تھا وہ گزشتہ رات گئے ملائیشیا سے وطن واپس آئے، آئی جی جان محمد نے وطن وآپس آتے ہی نے دوبارہ چارج سنبھال لیا۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا حکم نامہ معطل کر دیا تھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کا سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا وزیراعظم نے ٹیلیفون پر کہا تبادلہ کر دیں اور آپ نے کر دیا، آئی جی پولیس وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں، وزیراعظم کا آئی جی کے تبادلے میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیئے۔


ای پیپر