فوٹوبشکریہ فیس بک

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی
01 نومبر 2018 (12:36) 2018-11-01

سعودی عرب کے صوبے تبوک میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق 2 ہفتوں سے جاری بارشوں میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ، عاصر، تبوک، الباہا میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے شمال مغرب میں کنگ فیصل ایئر بیس کے تعاون سے پانی میں پھنسے ہوئے 49 افراد کو نکال کر بچا لیا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔


ای پیپر