ملک بھر میں ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے
01 نومبر 2018 (10:58) 2018-11-01

راولپنڈی: کچھ جعلساز پیسوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جعلی نوٹوں کا سہارا لیتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہر بھر میں بغیر دستخط والے کرنسی نوٹوں کی گردش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

شہر بھر میں اوپن مارکیٹ میں ایک ہزار روپے کے ایسے نوٹ گردش کر رہے ہیں جن پر گورنر اسٹیٹ بنک کے دستخط ہی موجود نہیں ہیں۔ ان کرنسی نوٹوں کی گردش کی وجہ سے شہری تذبذب کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دیکھنے میں تو یہ نوٹ اصلی لگتے ہیں لیکن سمجھ سے باہر ہے کہ ان پرگورنر اسٹیٹ بنک کے دستخط کیوں موجود نہیں ہیں؟

کیا یہ نوٹ جعلی ہیں؟ یا ہھر کسی تکنیکی غلطی کی وجہ سے یہ نوٹ اوپن مارکیٹ میں آگئے ہیں۔ اس حوالے سے تاحال اسٹیٹ بنک کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا جبکہ شہری بغیر دستخط والے نوٹوں کی گردش پر کنفیوژن کا شکار ہیں


ای پیپر