سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان نے کیویز کو شکست دیدی
01 نومبر 2018 (00:19) 2018-11-01

ابو ظہبی : پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی،ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد شکست دی۔

پاکستان کی طرف سے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے حسن علی نے 3کھلاڑیوں کا شکار کیا .

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں سرفراز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 148 رنز بنائے۔گرین شرٹس کی طرف سے محمد حفیظ 45،کپتان سرفراز احمد 34، آصف علی 24کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔


ای پیپر