Imran Khan, PM, Pakistan, performance, zero, Jawad Ahmad
01 May 2021 (13:07) 2021-05-01

لاہور: چیئرمین برابری پارٹی پاکستان اور معروف گلوکار جواد احمد نے کہا کہ مہنگائی نے متوسط طبقے کیلئے زندگی اجیرن بنا دی ، عمران خان نے وزیراعظم بننے کیلئے بلند وبانگ دعوے کئے لیکن اب کارکردگی صفر ہے ۔

نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جواد احمد نے کہا کہ عمران خان کو زمینی حقائق معلوم نہیں تھے ، صرف وزیراعظم بننے کیلئے بڑے بڑے دعوے کئے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو مہنگائی کیخلاف بے بس قرار دے دیا ۔

چیئرمین برابری پارٹی پاکستان نے ملک میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کی صورت میں کورونا کے باعث بھارت جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ۔ انہوں نے کورونا سے بچاو کیلئے عوام کو گھروں میں رہنے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی اپیل بھی کی ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مزید 146 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 17 ہزار ، 957 ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار ، 740 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار ، 696 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

این سی او سی کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.63 فیصد رہی ۔


ای پیپر