دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں کا دن منایا جا رہا ہے
01 May 2020 (16:47) 2020-05-01

لاہور: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں کا دن منایا جا رہا ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، مزدوروں کے روزگار چھن گئے اور گھروں میں بھوک راج کر رہی ہے۔

قیامت خیز گرمی ہو یا ٹھٹھرتی سردی، موسم کی شدتوں کے باوجود مشقت اٹھاتے مزدوروں کے روز و شب کبھی نہ بدلے، لیکن کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے مزدوروں کے روزگار چھن گئے، گھروں میں بھوک راج کرنے لگی 2 وقت روٹی کو ترستے مزدوروں نے ہاتھ جوڑ لئے،

بے یارو مددگار روزی کی تلاش میں پھرتے محنت کشوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں ریلیف کے وعدے کئے گئے، لیکن کوئی ریلیف نہیں ملا۔ دن، رات مزدوری میں سرگرداں محنت کشوں کو اپنے حقوق کی خبر ہے نہ قوانین کا علم، فکر ہے تو بس اس بات کی کہ اپنی اور بچوں کی بھوک کیسے مٹے گی؟


ای پیپر