مغربی کنارے کے بڑے علاقوں پر اسرائیل کے قابض ہونے کا مذموم منصوبہ مسترد
01 May 2020 (16:42) 2020-05-01

قاہرہ: عرب لیگ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کا منصوبہ مسترد کر دیا، عرب لیگ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطینیوں کے خلاف نیا جنگی جرم ہوگا۔

قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی ورچوئل اجلاس، مشترکہ بیان میں صیہونی ریاست کی فلسطینی زمینوں کو ضم کرنے کی پلاننگ کی مذمت، ایسے ممکنہ اقدام کو فلسطینیوں کے خلاف نیا جنگی جرم قرار دیا۔

عرب لیگ کا کہنا تھا کہ وادی اردن سمیت 1967 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کسی بھی حصے کو الحاق کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد اور فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی آباد کاری فلسطینی عوام کے خلاف ایک نئے جنگی جرم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ عرب لیگ نے امریکا کو بھی اسرائیلی اقدامات کی حمایت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا۔

امریکی اسرائیلی سازش کے تحت، فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس کا مضافاتی علاقہ اور مقدس شہر پر اسرائیل کا مکمل اختیار نافذ کرنا ہے۔


ای پیپر