عمران خان کا نوجوانوں کو لوسٹ اسلامک ہسٹری پڑھنے کا مشورہ
01 May 2020 (15:52) 2020-05-01

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو لاک ڈاؤن میں فراس الخطیب کی کتاب لوسٹ اسلامک ہسٹری پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا کہ نوجوان لاک ڈاؤن کے دوران اس کتاب سے استفادہ کریں، اس کتاب میں اسلام کی عظیم تہذیب بیان کی گئی ہے۔ امریکی تحقیق کار فراس الخطیب کی کتاب میں مسلمانوں کے عروج اور زوال کی وجوہات کی داستان درج ہے۔

کتاب میں خلیفہ مامون کی طرف سے قائم کی گئی بیت الحکما کا ذکر ہے، جہاں دنیا بھر کے اہل علم جمع ہوتے تھے۔ یہ بیک وقت یونیورسٹی، لائبریری، ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور کتابیں ترجمے کرنے کا مرکز تھا۔


ای پیپر