ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا: شبلی فراز
01 May 2020 (15:30) 2020-05-01

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبے خود مختار ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، حکومت کبھی ایسی پالیسی نہیں بنائے گی جس کا نقصان ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی توجہ غریب طبقے پر ہے اور وہ مزدوروں کو ریاست کا مہمان سمجھتے ہیں۔ ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنے کیلئے فیز ون اور ٹو بنایا گیا ہے۔


ای پیپر