دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی
01 May 2020 (12:28) 2020-05-01

لندن: کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 33 لاکھ 8 ہزار 901 افراد متاثر ہو گئے۔

امریکا میں کورنا وائرس سے مزید 1 ہزار 374 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، اموات کی تعداد 63 ہزار 870 سے تجاوز کر گئی۔ امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی، برطانیہ میں مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 771 ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے۔ اسپین میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 543 تک پہنچ چکی ہے، اٹلی میں اب تک اموات 27 ہزار 967 ہو گئیں۔ فرانس میں 24 ہزار 300 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں دس لاکھ 42 ہزار 993 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔


ای پیپر