کورونا کے ووہان کی لیبارٹری سے پھیلنے کے ثبوت دیکھے ہیں: صدر ٹرمپ
01 May 2020 (11:10) 2020-05-01

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر چین پر شدید تنقید، بولے کورونا وائرس کے ووہان کی لیبارٹری سے پھیلنے کے ثبوت دیکھے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا جب چینی رہنما اس بات سے آگاہ تھا کہ کورونا وائرس ملک میں پھیل رہا ہے، تو انہوں نے چینی مسافروں کو بیرون ملک پرواز کی اجازت کیوں دی؟ صحافیوں سے بات چیت کے دوران جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ایسا کوئی ثبوت دیکھا ہے، جس کی وجہ سے انہیں اتنا یقین ہے کہ وائرس ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وئرالوجی سے ہی نکلا ہے تو صدر ٹرمپ نے جواب دیا جی میں نے دیکھا ہے، اور میرے خیال میں عالمی ادادرہ صحت کو اس بات پر شرمندہ ہونا چاہیے۔


ای پیپر