انڈیا میں حجاب پر پابندی کا مطالبہ
01 May 2019 (21:38) 2019-05-01

ممبئی:انتہاپسند ہندو جماعت شیو سینا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے قومی مفاد میں ہندوستان بھر میں برقع اور حجاب اوڑھنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شیو سینا نے اپنی مراٹھی اخبار سامنا کے ایڈیٹوریل میں حکومت اور خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ انہیں رام کی سرزمین پر برقع اور حجاب پر پابندی لگا دینی چاہیے۔شیو سینا نے حال ہی میں سری لنکا میں حجاب اور برقع پر لگائی گئی پابندی کی مثال دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں بھی قومی مفاد میں ایسا قدم اٹھایا جائے۔

شیو سینا سابق ہندو انتہاپسند سیاسی رہنما بال ٹھاکرے کی جماعت ہے جو 2012 میں چل بسے تھے۔شیو سینا کو ریاست مہاراشٹر میں اکثریت حاصل ہوتی ہے اور یہ تنظیم انتہاپسند اور فرقہ وارانہ فسادات کروانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔یاد رہے کہ شیو سینا بھارتی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)کی سربراہی میں بننے والے سیاسی جماعتوں کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں بھی شامل ہے۔


ای پیپر