محکمہ ایکسائز کا گاڑی مالکان کی سہولت کیلئے اہم اقدام
01 مئی 2019 (20:18) 2019-05-01

لاہور: گاڑی مالکان کیلئے اچھی خبر، محکمہ ایکسائز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد سمارٹ کارڈ کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا، سمارٹ کارڈ کی تیاری اور ڈلیوری کیلئے نئے ایس او پیز بھی تیار کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر کمپنی نے سمارٹ کارڈ کی پرنٹنگ روک دی تھی جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد کارڈز التوا کا شکار ہوگئے تھے، محکمہ ایکسائز نے رقم کی ادائیگی کیلئے سمری حکومت کو بھجوائی تھی کہ صرف خزانے میں سربراہ کی تبدیلی کی وجہ سے رقم کمپنی کو منتقل نہیں کی جارہی جس کی تبدیلی کیلئے منظوری دی جائے۔


ای پیپر