فوٹو بشکریہ فیس بک

27 فروری کا آپریشن
01 مئی 2019 (16:39) 2019-05-01

اسلام آباد: ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ بروقت کارروائی عزم و حوصلے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی اہلیت کی بہترین مثال ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد انور خان نے کہا کہ 27 فروری کو دشمن کی جارحیت کیخلاف پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیا۔ جوابی کارروائی کو تاریخ میں " سوئفٹ ریٹورٹ آپریشن "کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ پاک فضائیہ کا 27 فروری کا آپریشن ’’ سوئفٹ ریٹورٹ آپریشن ‘‘ کے نام سے منانے کا اعلان۔

ایئر چیف مارشل نے کہا اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا۔


ای پیپر