Photo Pakistan Weather Forecast

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
01 May 2019 (10:12) 2019-05-01

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں کو گرمی کی شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا، کراچی کا پارہ 42 ڈگری کو چھونے کا امکان۔ ہیٹ ویو الرٹ جاری۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر 3 مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت بھی کر دی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمیوں کے باعث موسم گرما کی تعطیلات بھی کر دی گئیں۔ حیدرآباد، دادو، سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ سمیت دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کا سوئچ آن، جنوبی پنجاب میں سخت گرمی نے شہریوں کو نڈھال کر دیا۔ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی کڑاکے کی گرمی پڑنے لگی۔

محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔


ای پیپر