Photo Credit Yahoo

محمد حفیظ نے باﺅلنگ ٹیسٹ پاس کر لیا
01 مئی 2018 (21:01)

لاہور:آئی سی نے محمد حفیظ کا باولنگ ٹیسٹ کلیئر قرار دیدیا۔ آئی سی سی کی منظور شدہ لف برو یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں محمد حفیظ نے بولنگ ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق انکے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ درست آئی ہے۔ حفیظ نے ٹیسٹ میں تین اوورز میں بولنگ کرائی تھی۔


حفیظ گزشتہ برس نومبر میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں تیسری بار غیر قانونی بولنگ ایکشن کی زد میں آئے تھے۔اس سے قبل دوہزار چودہ اور پندرہ میں بھی حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا۔جس کے بعد ان پر ایک سال کی پابندی لگ چکی ہے۔


ای پیپر