سب جانتے ہیں نواز شریف کیا گیم کھیل رہے ہیں:بلاول بھٹو

01 مئی 2018 (20:45)

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزدووں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ ہم مزید اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، سب جانتے ہیں کہ نواز شریف کیا گیم کھیل رہے ہیں ، ایم کیو ایم فکر نہ کرے، کراچی کے ہر ضلع میں جلسے کریں گے، ایم کیو ایم مزدوروں کے دن پر سانحہ بلدیہ فیکٹری پر جواب دے، پی آئی اے میں پیپلز یونٹی کی جیت نجکاری کے خلاف ریفرنڈم ہے، آج کے دن ایم کیو ایم کو مزدوروں کے حقوق کےلئے بات کرنی چاہیے تھی، پاکستان پیپلز پارٹی پر اداروں میں زائد بھرتیوں کا محض الزام ہے۔

منگل کو مزدووں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے یوم مزدور پر شگاگو کے شہید مزدوروں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کےلئے جدوجہد کی، سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے لیبر پالیسی کا اعلان کیا ، مزدروں اور صنعتوں کےلئے 14 قانون سازیاں کی گئیں، موجودہ حکومت پاکستان اسٹیل کو گیس نہیں دے رہے ، ملازمین کو تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں دے رہے ، (ن) لیگ پی آی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی سازش کر رہی ہے، بجٹ میں مزدوروں کےلئے کچھ نہیں اس لئے بھی اس پر تنقید کی، پیپلز پارٹی نے پینشن میں اضافہ کیا ، ٹریڈ یونینز کو پیپلز پارٹی کے دور میں بحال کیا گیا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کےلئے جدوجہد کی، بجٹ میں مزدوروں کلئے کوئی سکیم نہیں،خواتین کے حقوق کےلئے بھی پیپلز پارٹی سب سے زیادہ کام کرتی آرہی ہے، (ن) لیگ مزدوروں کےلئے کوئی بات نہیں کرتی، اس کی مذمت کرتے ہیں .

سندھ حکومت نے مزدوروں کےلئے سب سے زیادہ قوانین منظور کئے، ذوالفقار علی بھٹو واحد لیڈر تھے جنہوں نے اس پر کام کیا ، ہماری مرکزی توجہ ٹریڈ یونین پر ہو گی، سب جانتے ہیں کہ میاں صاحب کیا گیم کھیل رہے ہیں ، ہم مزدوروں کےلئے سوشل سیکیورٹی حقوق بڑھانا چاہتے ہیں ، سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی تعریف کی، ایم کیو ایم فکر نہ کرے کراچی کے ہر ضلع میں جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں پیپلز پارٹی یونٹی کی جیت نجکاری کے خلاف ریفرنڈم ہے، ایم کیو ایم مزدوروں کے عالمی دن پر سانحہ بلدیہ فیکٹری پر جواب دے، آج کے دن ایم کیو ایم کو سیاست کی بجائے مزدوروں کےلئے بات کرنی چاہیے تھی، ہم مزدی اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، ملک کے اداروں مںی زائد بھرتیوں کا مسئلہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی پر اداروں مںی زائد بھرتیوں کا محض الزام ہے، ہم چاہتے ہیں اداروں میں گھوسٹ ملازمین نہ ہوں، موجودہ حکومت اداروں کی نجکاری کےلئے اوورایمپلائمنٹ کا بہانہ بناتی ہیں ۔

مزیدخبریں