Photo Credit Yahoo

پی ٹی آئی جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نا زیبا جملوں کے بعد رانا ثنا ءاﷲکا ایک اور بیان
01 مئی 2018 (17:50) 2018-05-01

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نازیبا جملوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی سیاسی خاتون کی جدوجہد کے حوالے سے منفی بات نہیں کی، میں نے لاہور میں تحریک انصاف کے 2011 اور 29 اپریل 2018 کے اجتماعات کے فرق کی نشاندہی کی،عمران خان خود خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے خواتین سے متعلق اپنے جملوں کی وضاحت کی اور کہا کہ میں خواتین کا بہت احترام اور ان کی سیاسی جدوجہد کی قدر کرتا ہوں۔ میں نے کسی سیاسی خاتون کی جدوجہد کے حوالے سے منفی بات نہیں کی، میں نے لاہور میں تحریک انصاف کے 2011 اور 29 اپریل 2018 کے اجتماعات کے فرق کی نشاندہی کی، 2011 کے اجتماع میں سیاسی جدوجہد کرنے والی فیملیز آئیں، مگر 29 اپریل کے ا جتماع میں وہ فیملیز کہیں نظر نہیں آئیں۔

عمران خان خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے،عمران خان کا خواتین کے حوالے سے کیاکردار ہے یہ بھی سب کے سامنے ہے۔


ای پیپر