Photo Credit Yahoo

 ہائی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ۔۔۔ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا اضافہ
01 مئی 2018 (16:09) 2018-05-01

لاہور: این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ہونے سے چار چشمہ پاور پلانٹس بند ‘ 1200 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی‘3600 میگاواٹ کے تین آر ایل این جی پلانٹس بھی ٹیسٹنگ کی وجہ سے بند ہونے سے عارضی طور پر ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان ہے۔

ترجمان توانائی ڈویژن کے مطابق صوبوں سے کم طلب کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہے اور نئے نیلم جہلم پلانٹس بھی ٹیسٹنگ پر ہیں۔ فوری طور پر 220 کے وی کی این ٹی ڈی سی لائنز بحال کر دی گئی ہیں تاہم چشمہ نیوکلیئر پلانٹس سے بجلی کی بحالی میں کچھ وقت درکار ہے۔


ای پیپر