France President Corruption Case
01 مارچ 2021 (19:46) 2021-03-01

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ،نکولس سرکوزی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور جج کو رشوت کی پیشکش کے الزام  پر مقدمہ چل رہا تھا.

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی  پر کرپشن کے الزامات ثابت ہو گئے،عدالت نے 3 سال قید کی سز اسنا دی،نکولس سرکوزی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور جج کو رشوت کی پیشکش کے الزام  پر مقدمہ چل رہا تھا۔

عدالت نے انھیں مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید کی سزا سنا دی،دو سال کی سزا معطلی کے بعد اب انھیں 1 سال جیل میں گزارنا ہوگا۔

سزا کیخلاف اپیل کیلئے ان کے وکلا کو دس دن کا وقت دیا گیا ہے،نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک  فرانس کے صدر رہے،سرکوزی نے تمام الزامات کی تردید کی ہے،ان کا کہنا ہےانھیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


ای پیپر