کورونا ٹیسٹ مثبت آنیوالے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا نام سامنے آ گیا، فرنچائز کی تصدیق
سورس:   فائل فوٹو
01 مارچ 2021 (18:48) 2021-03-01

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر کھلبلی مچ گئی ہے اور میچ موخر کر دیا گیا ہے اور اب مذکورہ کھلاڑی کا نام بھی سامنے آ گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شامل ایک غیر ملکی کھلاڑی کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں ٹیموں کو ہوٹل میں ہی روک لیا گیا ہے اور تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ شام سات بجے شیڈول تھا تاہم اس معاملے کے بعد اب یہ ایک گھنٹے تاخیر کے بعد آٹھ بجے ہو گا۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے جس کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس کا نام فواد احمد ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فواد احمد کو فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں تاکہ میچ سے قبل ہر طرح کے ابہام سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنا جا سکے۔ 

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ فرنچائز کی جانب سے جاری بیان میں بھی فواد احمد کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور فرنچائز کا کہنا ہے کہ دیگر تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں اور سب کھیلنے کیلئے دستیاب ہیں۔ 

بشکریہ(نیو نیوز)


ای پیپر