China India Big News
01 مارچ 2021 (18:06) 2021-03-01

نیو یارک :امریکہ کی سائبر سکیورٹی کمپنی نےبھارت میں گزشتہ سال بجلی کے بڑے بریک ڈاون میں چین کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر دیا۔

امریکی اخباردی نیو یارک ٹائمز  نے سائبر سکیورٹی کمپنی کے حوالے سے  ایک مضمون میں لکھا کہ لداخ تنازع پر چین اور بھارت کے درمیان 2020 میں کشیدگی تھی،معاملے کے چار ماہ بعد ممبئی میں اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا۔

تحقیقات کے بعد  یہ بات سامنے آئی کہ بریک ڈاون چین کی جانب سے سائبر حملے کا نتیجہ ہو سکتا ہے،امریکا کی سائبر سکیورٹی کمپنی کو بھارت کی بجلی فراہمی کے نظام تک رسائی حاصل نہیں لہذا اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

 تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لداخ میں سرحدی کشیدگی کے دوران چین نے بھارت میں بجلی سپلائی کرنے والی متعدد تنصیبات کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ حکومت نے اس انکشاف پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت کے بجلی کے نظام پر چین کی طرف سے اُس وقت حملے کیے گئے جب دونوں ممالک کے درمیان لداخ سیکٹر پر لڑائی جاری تھی ،واضح رہے اکتوبر 2020 میں بھارتی کا نظام بجلی معطل ہونے کے بعد ریل تک کا نظام رُک گیا تھا ،ہسپتال بند ہوگئے تھے ،سٹاک ایکسچینج بھی کئی گھنٹے تک بند رہی ۔


ای پیپر