New Session for Schools
01 مارچ 2021 (17:31) 2021-03-01

لاہور :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نئے تعلیمی سال سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا تعلیمی سال یکم اگست سے 31 مارچ 2022 تک کا ہو گا ،پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے حکومتی اعلان کے پابند ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا نیا تعلیمی سال یکم اگست ست 31 مارچ 2022 تک ہو گا ،عالمی وبا کے بعد کیسز میں نمایاں کمی کے بعد اب تمام تعلیمی اداروں میں سو فیصد حاضری لازمی قرار دیدی گئی ہے ،انہوں نے کہا صرف ایسے سکولوں میں حاضری پچاس فیصد رہے گی جہاں کرونا کیسز کی تعداد 20 کے قریب ہو گی ۔

اس سے قبل وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے اعلان کیاتھاکہ یکم مارچ سے پورےملک میں ‏تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کےساتھ کھول دئے جائیں گے،وفاقی حکومت کے فیصلے کے ‏برخلاف سندھ کےاسکولوں میں پچاس فیصد حاضری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔


ای پیپر