Sheikh Rasheed Big Statement
01 مارچ 2021 (16:30) 2021-03-01

اسلام آباد :سینٹ انتخابات کے نتائج سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے خفیہ رائے شماری کا فیصلہ آئینی اور اچھا ہے ،اس دفعہ الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان کو جیت ضرور ملے گی ،جو ضمیر کا پابند ہے وہ ضمیر کے مطابق ہی ووٹ دیگا ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان کے امیدوار جیتیں گے ،حفیظ شیخ عمران خان کا کھلاڑی ہے اس کی جیت یقینی ہے ،انہوں نے کہا باقی صوبوں میں بھی سیٹلمنٹ ہو رہی ہے ،کےپی کے میں بھی بات چیت چل رہی ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا صدارتی ریفرنس کنڈیشنلی تھا، ریفرنس میں یہ نہیں لکھا تھا کہ یہ نافذ العمل ہو گا، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے سپریم کورٹ کی رائے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے، شفافیت کے لیےعدالت کا فیصلہ زبردست ہے۔

 فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ معزز عدالت نے مختصر رائے دے دی ہے، تفصیلی فیصلہ بھی جلد آجائے گا، آئین کے اندر سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار نہیں دیا گیا، عدالت سے آرٹیکل 226 کی تشریح مانگی تھی،سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج سے پہلے سینیٹ الیکشن پر اتنی تفصیلی گفتگو نہیں ہوئی، پہلے کروڑوں روپے خرچ کرکے ووٹ خریدے جاتے تھے، ماضی میں سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا رہا، اپوزیشن ضیمر کا سودا کرتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا عمران خان گزشتہ کئی سال سے الیکشن کی شفافیت کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ،عمران خان شفافیت چاہتے ہیں ،اپوزیشن دونمبری چاہتی ہے ،عمران خان کا خواب ہے کہ وہ سینٹ الیکشن میں بھی کرپشن کا خاتمہ کریں ۔


ای پیپر